چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن

گیلپ سروے پاکستان

اسلام آباد : چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے ، 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

گیلپ سروے کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چار سال بعد ملک تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 61 فیصد افراد نے موجودہ کاروباری کارکردگی کو "اچھی” یا "انتہائی اچھی” قرار دیا جبکہ اتنے ہی فیصد نے آئندہ بھی کاروباری حالات بہتر رہنے کی پیشگوئی کی۔

https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

سروے میں کہا گیا کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد رہ گئیں، جبکہ 46 فیصد عوام نے معاشی انتظامات کے لحاظ سے موجودہ حکومت کو پچھلی حکومت سے بہتر قرار دیا۔

گیلپ رپورٹ میں 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی کا بھی ذکر کیا گیا۔

اس کے ساتھ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومتی معاشی استحکام کی کوششیں قابل تحسین قرار پائیں۔