کراچی:جج سلیم سکندر پر حملہ، وکلاء کاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی:  سینیئر سول جج سکندر سلیم پر حملہ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے الفلاح میں نامعلوم افراد نے سینئیر سول جج سکندر سلیم پر حملہ کردیا تاہم ایس ایس پی کورنگی کے مطابق سول جج سکندر سلیم پر حملہ نہیں ہوا بلکہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

اس دوران سکندر سلیم کے محافظ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کے سینئیر جج پر حملے کیخلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔