الیکشن کمیشن نے اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے کے بعد خالی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں۔
21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی، 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 26 اگست تک کاغذات نامزدگ منظور یا مسترد کرنے کی اپیلیں دقائر کی جاسکیں گی، اپیلٹ ٹریبنول 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی، ممبران پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل ہوگی۔