اسلام آباد میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب

اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جشن آزادی اور معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب میں صدر آصف زرداری نے مرکزی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیف سمیت وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

خاتول اول آصفہ بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں موجود تھیں۔

تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا گیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ کے دستوں، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے مارچ ماسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔