وفاقی حکومت نے کےپی میں سیلابی صورتحال پر اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو ہونے والی تقریبات ملتوی کر دیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی ہدایت پر معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات ملتوی کی گئی ہیں اور متاثرہ افراد سے یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور آزادی کی تقریبات مزیدجوش و جذبے سے بعد میں منعقدکی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز نے ملک میں بارشوں وسیلابی صورتحال پرہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کچھ دیر میں وزیراعظم کوصورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
ادھر وفاقی وزیرعلیم خان نے سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو ہدایات کی ہیں کہ کےپی اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کی جائیں، این ایچ اےبحالی کی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے اور ضرورت پڑنے پر پنجاب اور سندھ سے بھی وسائل وہاں منتقل کریں۔