کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل، حبس کی کیفیت

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش کب ہوگی؟

کراچی(16 اگست 2025): شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت ہے اور گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہے جس ک باعث حبس کی کیفیت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی مرطوب موسم کے ساتھ شام و رات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ مغربی سمت سے 9 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور گرمی کی شدت 33 ڈگری  تک محسوس کی جارہی ہے، دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کلاؤڈ برسٹ : کیا بادل پھٹنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے؟

دوسری جانب خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوگئے، جبکہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات منہدم، طلبہ، بچے اور خواتین بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

اس کے علاوہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، رابطہ پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا انتباہ جاری کردیا، بونیر، باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ آفت زدہ قرار دیدیا گئا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔