بھارت: وزیراعلیٰ کے پروٹوکول نے 13 سالہ طالبعلم کی زندگی چھین لی، ویڈیو وائرل

گوادر میں گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے 9 افراد جاں بحق

بھارت کے جودھپور میں وزیراعلیٰ راجستھان کے قافلے کے لیے یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ٹریفک روٹ تبدیل کرنے کے بعد ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین طلبہ کو روند دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ ایئرپورٹ تھانہ کے علاقے میں رونما ہوا، جب طالبِ علم برکت اللّٰہ خان اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا تھا اور وزیراعلیٰ بھجن لال شرما اسی روٹ سے شہید سمارک کی طرف روانہ ہورہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے قافلے میں موجود تیز رفتار گاڑی نے طالبِ علم کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں برکت اللّٰہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pop Culture Opinions (@popinions.in)

بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق جاں بحق بچے کے لواحقین نے انتظامیہ پر سنگین غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم کی بہن کومل نے بتایا کہ جب ہم موقع پر پہنچے تو میرے بھائی کی لاش سڑک پر پڑی تھی جبکہ اس کے دوست پردیپ اور مہاویر زخمی تھے، موقع پر موجود پولیس نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا اور ہماری کوئی بات نہیں مانی۔

بھارتی فوج کی خواتین افسران کی وردی میں "کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جو رپورٹ تیار کی گئی ہے اس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں لڑکوں کو ٹکر مارنے والی گاڑی بجری سے بھرا ڈمپر تھا، بس تھی یا پھر وزیراعلیٰ راجستھان کے قافلے میں شامل کوئی تیز رفتار گاڑی تھی۔