کراچی: قبرستان سے ڈرم کے اندر ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

کراچی: قبرستان سے ڈرم کے اندر ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

کراچی(16 اگست 2025): نارتھ کراچی بلال کالونی محمد شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی ڈرم کے اندر ایک لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی بلاول کالونی محمد شاہ قبرستان کے قریب ہاتھ پاؤن بندھی تعفن زدہ لاش ملی  ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، لاش کو بستر میں لپیٹا گیا اور چھپانے کے لیے ڈرم کے اندر ڈال دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، لاش کی شناخت کے لیے ٹیکنیکل طریقہ کار کا استعمال کیا جائے گا اور تلاش ڈیوائس کے ذریعے مقتول کی شناخت کی جائے گی۔

https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-husband-wife-crime-story/

اس سے قبل نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی تھی، مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظر عام سے غائب ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔