(16 اگست 2025): کوئٹہ کے علاقے سریاب میں خراب آئس کریم کھانے سے 40 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ اسپتال منتقل کیے گئے بچوں میں سے 10 کو ڈسچارج کر دیا گیا، تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ متاثرہ بچوں نے مضر صحت کیک اور آئس کریم کھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئس کریم کھانا مضر صحت ہے یا مفید؟ ماہرین کا اہم انکشاف
اس سے قبل بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں میں فوڈ پوائنٹ سے شاورما کھانے سے چار خواتین سمیت 35 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فیملیز کے بچوں نے مبینہ طور پر ایک ہی فوڈ پوائنٹ سے شاورمے خریدے تھے، ایمرجنسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمود الحسن نے بتایا تھا کہ بچوں کو فوڈ پوائزنگ ہوئی جس کیلیے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
میڈیکل افسرٹی ایچ کیو کا کہنا تھا کہ اسپتال میں موجود بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔