مرونل ٹھاکر بپاشا باسو سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟

مرونل ٹھاکر نے بپاشا باسو سے معافی مانگ لی

ممبئی (16 اگست 2025): بالی وڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے فلم انڈسٹری کی مقبول ایکٹریس بپاشا باسو کے بارے میں اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔

انڈین میڈیا کے مطابق مرونل ٹھاکر کو پرانے انٹرویو میں بپاشا باسو کے بارے میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مرونل ٹھاکر کا مذکورہ انٹرویو اُس وقت کا ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی جدوجہد کر ہی تھیں۔ اس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بپاشا باسو سے بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئیں

مذکورہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی نامہ جاری کیا۔

مرونل ٹھاکر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی کو شرمندہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے 19 سال کی عمر میں بہت احمقانہ باتیں کی تھیں، معلوم نہیں تھا میری الفاظ کسی کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں اس کیلیے دل سے معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کبھی بھی کسی کو شرمندہ کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو کے دوران مذاق تھا جو بہت پرانا ہے لیکن اب میرے پاس زیادہ تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بپاشا باسو نے مرونل ٹھاکر کا نام لیے بغیر انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مضبوط خواتین ایک دوسرے کو اوپر اٹھائیں ہمیں مضبوط ہونا چاہیے۔ پرانی سوچ کو ختم کریں۔