فیصل قریشی نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا؟

فیصل قریشی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ہے انہوں نے ثنا سے شادی کے لیے سسر کو کیسے راضی کیا تھا۔

اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ثنا نے کہا کہ آپ والد سے بات کرلیں، وہ آکر پھر سامنے بیٹھ گئے، وہ سسر کے کردار میں ڈھلے ہوئے ہیں، انہوں نے انٹرویو کیا تو جو سچ تھا وہ میں نے بتادیا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ میں گھر بسانا چاہتا ہوں میرے پاس زندگی کو انجوائے کرنے کے آپشن کم نہیں لیکن میں زندگی کو ٹھہراؤ میں لانا چاہتا ہوں۔

یہ پڑھیں: فیصل قریشی اور اہلیہ ثنا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اداکار نے بتایا کہ سسر کو میری بات سمجھ میں آگئی اور ایک ہفتے میں شادی ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے بتایا کہ سسر ٹی وی نہیں دیکھتے تو وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے۔

ثنا فیصل نے بتایا کہ جب والد کو پتا چلا کہ ان کا تعلق شوبز سے ہے تو پنجاب میں ایک کلچر ہے کہ یہاں شادی نہیں کرنی، وہ ایک مسئلہ ہوگیا تھا، مجھے ان پر اور ابا دونوں پر یقین نہیں تھا، یہ سوچ رہی تھی کہ دیکھتے ہیں اب کہاں جاکر پھنسنا ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہاں تک کہ لوگ شوبز والوں کو گھر کرائے پر نہیں دیتے ہیں، میرے ساتھ تو ایسا بہت ہوا ہے بلکہ لوگ رشتے بھی نہیں دیتے ہیں۔