شہداد کوٹ: بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

شہداد کوٹ

سندھ کے شہر شہداد کوٹ میں بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، 5 روز قبل شہری غلام نبی کو گھر میں قتل کیا گیا تھا۔

ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا بیان دیا تھا، بیوی نے منصوبہ بندی کی اور بیٹے نے باپ کو قتل کیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے کہا کہ گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے، تنگ آکر وقالد کو قتل کیا۔

یہ پڑھیں: گھریلو ناچاقی پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

چند ماہ قبل سرگودھا میں اولاد نہ ہونے  پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں اولاد نہ ہونے کی بنیاد پر خاتون کو قتل کیے جانے کا مقدمہ اس کے شوہر اور سوکن کے خلاف  درج  کرلیا گیا تھا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔