سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ ربیکا خان ’سیارا‘ گانا گنگنا کر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
ربیکا خان تمام سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر سرگرم ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 6.2 ملین فالوورز ہیں۔
ربیکا خان نے حال ہی میں اپنے منگیتر حسین ترین کے ساتھ شادی کی ہے۔ مداحوں کو ان کے وائرل ہونے والے نکاح کی ویڈیوز بہت پسند آئیں اور انہوں نے اپنے عمرہ کے سفر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
تاہم انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کا مشہور گانا سیارا اپنی آواز میں گایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربیکا گاڑی میں بیٹھی گانا گنگنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ربیکا کی آواز میں گانا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور وہ ٹرول ہوگئیں۔
ایک صارف نے ان کی آواز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی آواز کو مزید بہتر بنانے کے لیے غرارے کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسرے نے لکھا کہ حتیٰ کہ آٹو ٹیون بھی اس کی مدد نہیں کر رہی ہے۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ربیکا کی آواز میں گانا سن کر شریا بھی رو رہی ہوگی۔‘ چوتھے صارف کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز میں کودنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔‘