(17 اگست 2025): بنوں کے تھانہ ہوید پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانے پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اہلِ علاقہ کیساتھ مل کر حملہ ناکام بنایا۔
ڈی پی او سلیم عباس کا کہنا ہے کہ پولیس اور اہل علاقہ کی بھر پور جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ رات پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔