وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو کہا ہے کہ بھارت روس سے خام تیل کی خریداری بند کرے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو اپنے کھلے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری یوکرین جنگ میں روس کی مالی معاونت ہے جو فوری رکنی چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی رویہ جاری رہا تو امریکی کمپنیوں کیلئے بھارت کو جدید عسکری صلاحیت فراہم کرنا مشکل ہو جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت چاہتا ہے کہ امریکا اسے اسٹریٹجک شراکت دار کی طرح ڈیل کرے تو اسے بھی اسی طرح کا برتاؤ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارت روس اور چین سے تعلقات بڑھا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکا بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 5 دور ہونے کے باوجود تجارتی معاہدے کا چھٹا دور ملتوی کردیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم نے 25 اگست کو ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
امریکی تجارتی ٹیم نے 25 سے 29 اگست نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، ہندوستان اور امریکا میں اب تک 5 دور مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن معاہدہ اب تک نہیں ہوپایا۔
پاک ہندوستان موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکا
ہندوستان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوچکے ہیں، اب ان مذاکرات کا چھٹا دور 25تا 29 اگست کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستان نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی انا پرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔