پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کے نئے نرخ پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اسکواڈز قائم کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کےلیے نئے نرخ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ عوام سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جاسکے۔

زیادہ کرایہ لینے پر 27 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، ان گاڑیوں کے مالکان پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈی سی نے زائد کرایہ لینے پر کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ کرائے کے نئے نرخ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 18 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے 15 اگست کی شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا،حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے ہوگئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/petrol-and-diesel-pakistan-govt-adds-levy-2-august-2025/