سکندر کے فلمساز اے آر مروگادوس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو ہدایت کرنا آسان نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہونے کے باوجود سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
اے آر مروگاداس بالی ووڈ میں تامل بلاک بسٹر فلموں کے ریمیک کے لیے مشہور ہیں جن میں گجنی، ہالیڈے اور اکیرا شامل ہیں۔
ہدایت کار کا بیان فلم کی ناکامی میں سلمان کے اسٹارڈم کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
یہ پڑھیں: سلمان خان کی ‘سکندر’ ہٹ یا فلاپ؟ باکس آفس نمبرز نے نئی بحث چھیڑدی
انہوں نے کہا کہ ایک اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں یہاں تک کہ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ صرف 8 بجے تک سیٹ پر آتا ہے۔
اے آر مروگاداس نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو صبح سویرے ہی شوٹنگ کے عادی ہیں لیکن وہاں چیزیں اس طرح نہیں چلتی ہیں اگر ایک سین میں چار بچے ہوتے ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ 2 بجے شوٹ کرنا ہوتا ہے چاہے یہ ان کے اسکول سے واپس آنے کا ہی کیوں نہ ہو، وہ اس وقت تک تھک جائیں گے اور عام طور پر اونگھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سکندر میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، انجینی دھون، پرتیک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج شامل تھے۔