ناروے کی شہزادی کے بیٹے پر 32 جرائم کے الزامات عائد

ناروے شہزادی

ناروے کی شہزادی میٹے ماریٹ کے بیٹے پر 32 جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارئیئس بورگ ہوئیبی گزشتہ سال اگست میں خاتون پر حملے بھی گرفتار ہوئے تھے، ان پر 4 ریپ، تشدد اور پرتشدد کارروائیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

الزامات میں امن عامہ میں خلل ڈالنا، توڑ پھوڑ اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی شامل ہے۔

مارئیس بورگ پر خواتین کی لاعلمی میں ویڈیوز بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، استغاثہ کے مطابق الزامات کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔

پراسیکیوٹر ماریئس بورگ کو شاہی خاندان کا ممبر ہونے پر خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی،

رپورٹ کے مطابق ماریئس بورگ کا ناروے کے شاہی خاندان میں کوئی سرکاری کردار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون نے 2001 میں میٹے ماریت سے شادی کی تھی جو ناصرف ایک عام شہری بلکہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹے کی ماں بھی تھیں۔

ان کے سابق شوہر منشیات کے مجرم تھے اور مارئیس بورگ ہوئبی انھی کے بیٹے ہیں جن کو جنسی زیادتی کے کیسز کا سامنا ہے۔