کراچی کی باہمت خاتون فوزیہ صدیقی خواتین کیلیے مثال بن گئیں، ویڈیو رپورٹ

خاتون

کراچی کے علاقے سمن آباد کی رہائشی باہمت خاتون فوزیہ صدیقی خواتین کیلیے مثال بن گئیں، ٹھیلے پر جھوٹا سا فوڈ سینٹر کھول لیا۔

شوہر کے بے روزگار ہونے کے بعد کراچی کی باہمت خاتون نے ٹھیلا لگا کر اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا شروع کردیا، فوزیہ صدیقی نے ہمت کی مثال قائم کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوزیہ صدیقی کے شوہر کی نوکری ختم ہوئی تو وہ شوہر کا بازو بن گئیں، ٹھیلے پر جھوٹا سا فوڈ سینٹر کھول لیا۔

کراچی کے علاقے سمن آباد کی رہائشی باہمت خاتون اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے اور بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے باوقار انداز میں ٹھیلے پر مزیدار وڑا پاؤ بنا کر فروخت کرتی ہیں۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ شوہر بے روزگار ہوجانے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب صرف آن لائن آرڈر سے کام نہیں چل سکتا اور اب انہیں گھر سے باہر نکل کر بھی کام کرنا ہوگا۔

فوزیہ صدیق کا ماننا ہے کہ زندگی کے ہر نشیب و فراز میں عورت اپنے مرد کا ساتھ احسن طریقے سے نبھا سکتی ہے۔

اس موقع پر شہریوں کی جانب سے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ایک شہری کا کہنا تھا کہ فوزیہ کے ہاتھوں سے صفائی سے تیار کیا گیا وڑا پاؤ بہت ذائقہ دار ہوتا ہے۔