لاہور(20 اگست 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، طلبا اپنا رزلٹ آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے، ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) کے مطابق پنجاب بھر کے طلباء اپنے نویں جماعتکے نتائج اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹس یا ایس ایم ایس کوڈز کے ذریعے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار طلبا و طالبات نہم کا امتحان دیا، لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
گجرنوالہ بورڈ کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
فیصل آباد بورڈ کے طلبا اپنا رزلٹ رول نمبر کیساتھ یہاں پر چیک کریں
ملتان بورڈ کے طلبا اپنا رزلٹ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے چیک کریں
https://results.bisemultan.edu.pk/
بہاولپور کے نویں جماعت کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
راولپنڈی کے نویں جمات کے طلبا اپنا رزلٹ یہاں چیک کریں
پنجاب میں کل نو تعلیمی بورڈز ہیں جن میں بہاولپور بورڈ، ڈیرہ غازی خان بورڈ، فیصل آباد بورڈ، گوجرانوالہ بورڈ، لاہور بورڈ، ملتان بورڈ، راولپنڈی بورڈ، ساہیوال بورڈ، اور سرگودھا بورڈ شامل ہیں۔