ہالی ووڈ کی فلم پولٹر گائسٹ 22 مئی کو ریلیز ہوگی

لاس اینجلس : خوف  دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی فلم ۔پولٹر گائسٹ ۔ مئی میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

شائقین کو خوفزدہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش۔ مذکورہ فلم میں ایک ایسے خاندان کو دکھایا گیا ہےجسے پراسرار قوتیں پریشان کرتی ہیں۔

کھر کے مکینوں کی خوش باش ہنستی کھیلتی زندگی اچانک ہی خوف میں بدل جاتی ہے۔ گھر میں اچانک کچھ تبدیلیاں آنے لگتیں ہیںاور پھر دیکھتے ہی دیکھتے خوف کے سائے چھا نے لگتے ہیں۔

ہالی ووڈ کی سنسنی سے بھرپورفلم۔۔پولٹر گائسٹ۔۔کو دیکھ کرشائقین کو ایول ڈیتھ۔ اور دی گرج کی  یاد آئے گی۔

مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے غیر مرئی طاقتیں تنگ کرتی ہیں۔سنسنی سے بھرپور ہارر فلم۔۔بائیس مئی کو ریلیزہوگی۔