جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

جنوبی افریقا

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی اسپنر پرینیلن سبرائن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

میچ آفیشلز کی رپورٹ کے مطابق سبرین کے ایکشن کی قانونی حیثیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔31 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔

سبرائن نے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جنوبی افریقی اسپنر اب آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سہولت میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروائیں گے۔

یہ پڑھیں: ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

اسپنر کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا جنوبی افریقا کے لیے دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل فاسٹ بولر کاگیسو ربادا انجری کی وجہ سے تین میچوں کی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بقیہ دو ون ڈے میچ 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔

ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔