شاہ برطانیہ کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

برطانیہ (20 اگست 2025): پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شاہ برطانیہ نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر غمگین ہیں۔

بیان کے مطابق شاہ چارلس نے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کو دل دہلا دینے کا حادثہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں برطانیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

شاہی خاندان نے متاثرین کی جلد بحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اور رضاکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقامی کمیونٹیز کی خدمات انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ سمیت سعودی عرب، چین، فرانس، ایران ودیگر ممالک بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امداد

سعودی عرب کی جانب سے تو آج کے پی سیلاب متاثرین کے لیے شیلٹر اور خوراک پر مبنی بڑی امداد بھی پہنچ گئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/kpk-buner-flood-and-pdma-report/