’9 مئی غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا‘

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعتراف کیا ہے کہ 9 مئی غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہور نے کہا کہ ہم فرشتے نہیں تھے غلطیاں ہوئی ہوں گی، نو مئی غلط تھا نہیں ہونا چاہیئے تھا، بانی اور ہم سب نے اس کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بس ہو جانا چاہیئے اور انصاف ہونا چاہیئے ہماری بات بنے گی اور بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ بونیر کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتے ہیں وفاقی حکومت کی امداد کو سراہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے 9 مئی سے متعلق بیان پر پارٹی نے وضاحت جاری کر دی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی معذرت نامہ جاری نہیں ہوا تحریک انصاف کامؤقف وہی ہےجوبانی پی ٹی آئی نےہمیشہ پیش کیا، پارٹی کی جانب سے معذرت کا تاثرکسی طور درست نہیں۔

پارٹی نے کہا کہ ہمارا بیانیہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ یہ ایک “فالس فلیگ آپریشن”تھا۔