بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے۔
کمال آر خان نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو بہت بڑی فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان کا یہ ماننا تھا کہ پورا ہندوستان یوٹیوب پر 100 روپے دے کر ان کی فلم دیکھے گا اور یہ مالا مال ہوجائیں گے اور 200، 300 کروڑ روپے کما لیں گے مگر ہوا بالکل اس کے الٹ۔
انھوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا آفس بند ہونے کا ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے یہ بیچارہ ایمازون اور نیٹ فلکس کو کیا بند کرتا اس کا اپنا آفس بند ہونے کا وقت آگیا ہے۔
کمار آر خان کا کہنا تھا کہ زی اس کی فلم کے او ٹی ٹی رائٹس خریدنے کےلیے 10 کروڑ روپے دے رہا تھا اور عامر نے رائٹس فروخت نہیں کیے تھے۔
اب تک اس فلم کو یوٹیوب پر صرف ایک ملین لوگوں نے دیکھا ہے، اب عامر خان کی سمجھ میں یہ آگیا ہے کہ عوام یوٹیوب پر بھی اس فلم کو نہیں دیکھ رہی ہے۔
کمال خان نے کہا کہ اس وجہ سے عامر خان نے فلم کے چارجز کو 100 روپے سے کم کرکے 50 روپے کردیا ہے، 50 روپے کا ملطب یہ ہے کہ 25 روپے عامر خان کو ملیں گے اور 25 روپے یوٹیوب کو ملیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عامر خان بھیک مانگنے والے بن گئے ہیں، یہ کس طرح سے بھیک مانگ رہا ہے اور 25، 25 روپے اکٹھے کررہا ہے۔
خود ساختہ تجزیہ کار نے کہا کہ میں عامر خان کو پھر سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زیادہ ہوشیاری مت دکھایا کرو، ایک کہاوت ہے بہت پرانی کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی چال بھول گیا۔