اسلام آباد: ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب کرلیا گیا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد: ماہ ربیع الاوّل 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب کرلیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ اجلاس اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے جہاں شہادتیں موصول کی جائیں گی۔
مرکزی کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور موسمیاتی رپورٹس کی روشنی میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں : سپارکو کی ربیع الاول کے چاند سے متعلق نئی پیشگوئی
خیال رہے پاکستان کی اسپیس اینڈ اپسٹریٹ ریسرچ آرگنائزیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔
سپارکو کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا، فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔