پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد پانی میں پھنس گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت ڈی ایچ اے کے علاقے میں پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے کشتی منگوائی ہے، تاکہ میں گھر پہنچ سکوں‘۔
میں نے کشتی منگوائی ہے وہ آئے تو میں گھر جاوں، سکندر بخت pic.twitter.com/uoTy6FcjbN
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 20, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور بجلی نہ ہونے کے باعث اب بھی عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری
محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ روز کہیں درمیانی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم آج بھی فعال رہے گا، ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اور آج دوپہر کے وقت گرج چمک والے بادل بننے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر سے شام، اور رات کے دوران تیز بارش اور ہوائیں چل سکتی ہیں، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، جب کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے دور کے ٹاپ 5 کرکٹرز کے نام بتادیے
تاہم محکمے کا کہنا ہے کہ آج رات سے سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان ہے، اور بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری طرف کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔