اسلام آباد(21 اگست 2025): پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چائنیز مارکیٹ میں 1 ارب ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا، پانڈا بانڈز رواں مالی سال سے 2028 تک 3 فیز میں لانچ کیا جائے گا، پہلے فیز میں صرف 25 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 کروڑ ڈالر مالیت کے برابر پانڈا بانڈز کا اجرا دوسرے اور تیسرے فیز میں کیا جائے گا، اس سے قبل 1 ارب کے بجائے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز جاری کرنے کا کیا تھا، فلوٹنگ ریٹ اور شارٹ ٹرم کیلئے ٹی بلز کے اجرا میں بھی کمی کا پلان کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے موقع پر پانڈا بانڈز کے اجرا میں پیشرفت متوقع ہے، اگلے ماہ وزیراعظم کیساتھ وزیرخزانہ بھی چین کے دورے پر جائیں گے، تین برسوں میں جی ڈی پی سائز میں بھی 48 ہزار ارب روپے کا اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، 2028 تک جی ڈی پی سائز 1 لاکھ 14 ہزار ارب سے بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار ارب کا تخمینہ ہے۔