سیلاب زدگان کی امداد کیلیے کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ

سیلاب زدگان کی امداد کیلیے کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ

پشاور (21 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے چیریٹی ٹی 20 کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کمشنر پشاور ریاض محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ معروف پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی، یونس خان سمیت دیگر سابق کرکٹرز سیلاب زدگان کی امداد کیلیے میچ میں شریک ہوں گے، میچ کے ٹکٹوں اور تشہیر سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کیلیے مختص کی جائے گی۔

چیریٹی ٹی 20 میچ کی تاریخ، سکیورٹی اور ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر کھیل، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلیے ایپ تیار

اجلاس میں کرکٹ میچ کی تاریخ اور عوام کی زیادہ شرکت کیلیے تجاویز طلب کر لی گئیں جبکہ زیادہ ٹکٹ فروخت اور فنڈز جمع کرنے کیلیے تجاویز پیش کی گئیں۔