کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق نوجوان کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نوجوان کو کرنٹ لگنے کے بعد گڑھے میں گرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

نوجوان کو کرنٹ لگنے کے بعد شہری مدد کے لیے پہنچے اور موٹر سائیکل سمیت گرنے والے لڑکے کو گڑھے سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی۔

متعدد کوششوں کے بعد نوجوان کو گڑھے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

 ادھر منگل کوکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 بھائی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک سمیت دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: کرنٹ سے 2 بھائیوں کی ہلاکت : سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

مدعی مقدمہ سلطان محمد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں کی ہلاکت انڈر گراؤنڈ کیبل کی وجہ سے ہوئی۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متعلقہ جگہ بجلی کے انفرااسٹرکچر سے لیکیج کےکوئی شواہد نہیں ملے، علاقے میں دیگر سروسز کے تار فون کےکھمبوں پر موجود ہیں جن کی ارتھنگ نہیں ہے۔