پنجاب میں غلط ای چالان موصول ہونے پر تصحیح کروانے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای چالان کی تصحیح کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔
اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہوجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، شہری سیف سٹیز کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk پر شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
سیف سٹی کی ویب سائٹ پر ای چالان ریویو کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے شہری ناصرف اپنا چالان چیک کرسکتے ہیں بلکہ شکایات اور تصاویر اپ لوڈ کرکے فوری ریویو کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کی ٹیم موقع پر تصدیق کرے گی اور غلطی ثابت ہونے پر چالان فوری طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔
ای چالان چیک کرنے کے لیے خود کو سیف سٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کریں اور ایک کلک پر اپنے ذمے واجب الادا چالان کی تفصیلات حاصل کریں۔