پولیس چیف نے علیمہ خانم کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس چیف نے علیمہ خانم کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے شاہ ریز کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خانم کے بیٹے کے اغوا کے پیچھے پنجاب حکومت کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے بیٹے کے ساتھ ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اغوا کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم کا الزام ثابت ہونے تک محض الزام ہے، پولیس چیف نے ان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔