گوادر میں گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے 9 افراد جاں بحق

گوادر میں گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے 9 افراد جاں بحق

(22 اگست 2025): بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نیتجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ اوتھل کے قریب کوچ اور دو پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں – گوادر: کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے 6 مسافروں کو قتل کر دیا

انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال اوتھل و بیلہ منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جبکہ پک اپ گاڑیاں خضدار جا رہی تھیں۔