(22 اگست 2025):پاکستان کے جیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025 میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔
ارشد ندیم کی انجری پاکستان کو جیولن میں ایک اور تمغہ حاصل کرنے سے نہیں روک سکی، پاکستان کے جیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ جنوبی کوریا میں ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یاسر سلطان نے چھٹی اور آخری باری میں 77.43 میٹر کی تھرو کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو اس سیزن کی ان کی بہترین کارکردگی قرار دی گئی، اس کے پہلے تھرو میں 75.79 ، 72.57 اور 72.88 میٹر شامل تھے جبکہ دو کوششوں کو غلط قرار دیا گیا تھا۔
Pakistan’s Javelin Thrower Yasir Sultan wins bronze at the Asian Throwing Championship with a throw of 77.43m #Javelin #YasirSultan #sports #ptvsports pic.twitter.com/ZeWRe2snJ3
— PTV Sports (@PTVSp0rts) August 22, 2025
سری لنکا کے پیتھیراج رومیش تھرنگا نے شاندار 82.05 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جب کہ جاپان کے جنرل ناگانوما نے 78.60 میٹر کی کوشش کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسرسلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔