گجرات(23 اگست 2025): ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صابر حسین، شمشاد علی، طلحہ اور منیر احمد شامل ہے، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے لیے۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے ویزےکیلئے جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا، گرفتار سجاد احمد نے ترک سفارتخانے میں ویزےکیلئے جعلی دستاویزات دیں، ملزم کی جانب سے کمرشل بینک کی جعلی اسٹیٹمنٹ جمع کروائی گئی۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینک نے بھی جعلی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کی تصدیق کی ہے، ملزم کیخلاف ترک سفارتخانے کی شکایت پر 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اشتہاری گزشتہ سال سے روپوش تھا، گرفتای کیلئے متعدد بار چھاپے مارےگئے۔
https://urdu.arynews.tv/lahore-fia-human-smugglers-arrest/