بھارتی ریاست میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

بھارتی ریاست میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

(23 اگست 2025): بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی، گھر گاڑیاں کیچڑ  تلے دب گئے اور متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے دھرالی گاؤں میں تباہی مچ گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد کیچڑ تلے دب کر لاپتا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے بعد آنے والے کیچڑ کے سیلاب میں متعدد گھر اور گاڑیاں بھی دب گئیں۔

مقامی حکام نے اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی تھرالی مارکیٹ اور تھرالی تحصیل کمپلیس مکمل طور پر کیچڑ اور کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد رہائشی عمارتیں، گاڑیاں اور دکانیں بھی کیچڑ تلے آگئے ہیں جب کہ ان میں عدالتی مجسٹریٹس کے گھر بھی شامل ہیں، کلاؤد برسٹ کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/cloudbursts-can-be-predicted-rain-flood/