شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اداکار ببرک شاہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں گزشتہ دنوں پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے کہا تھا کہ عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں وہ مرد جیسے دکھائی نہیں دیتے۔
اب عمران عباس نے ان کے اس بیان پر خاموشی توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی مانے یا نہ مانے، کوئی کچھ بھی کہے اس سے مجھے فرق ہی نہیں پڑتا کیونکہ وہ مجھے میری اوقات سے بڑھ کر عطا کررہا ہے۔
یہ پڑھیں: ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ شیبا بھکری سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
عمران عباس نے کہا کہ مجھے دنیا کے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی کیا بولتا ہے کیا نہیں، یہ سب وہ لوگ ہیں جو کسی نہ کسی طرح احساس محرومی کا شکار ہے جو زندگی میں خود پیچھے رہ گئے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ جس نے میرے بارے میں برا لکھا ہے آپ اس کا پروفائل دیکھ لیں خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کس بیک گراؤنڈ سے ہے، اس کے دل میں کیا چل رہا ہے یہ کتنا محروم ہے اور اندر سے دکھی ہے کیونکہ اس کے پاس وہ سب کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے میری دعا ہے کہ اللہ ان کو کامیابی اور ہدایت دے۔