ویڈیو: ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 1893 کے ونگ میں لگا فلیپ کا حصہ ٹوٹ گیا۔
اورلینڈو سے آسٹن جانے والی ڈیلٹا فلائٹ کے مسافروں کو دوران پرواز اس وقت شدید جھٹکے محسوس ہوئے جب ان کے بوئنگ 737 کے ونگ فلیپ کا ایک ٹکڑا ٹوٹ گیا۔
ایک مسافر کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بائیں ونگ کے آؤٹ بورڈ فلیپ کا ایک حصہ پرواز کے دوران ٹوٹا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
مسافر شنیلا عارف نے سی این این کو بتایا کہ انہیں دوران پروز لرزش محسوس ہوئی اور ہمارے سامنے والی خاتون نے کھڑکی کھولی اور بتایا کہ یہ ٹوٹی ہوئی ہے۔”
https://urdu.arynews.tv/easyjet-planes-clip-wings-at-manchester-airport/
ہوائی جہاز، ڈیلٹا فلائٹ 1893 بغیر کسی واقعے کے لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے لیکن نقصان واضح تھا، فلیپ کا ایک ٹکڑا بازو سے الگ ہو چکا تھا۔
ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز DL1893، بوئنگ 737-832 رجسٹرڈ N3740C، آسٹن-برگسٹروم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے 18R پر بائیں ونگ کا فلیپ ٹوٹ جانے کے بعد بحفاظت اتر گئی۔’ پرواز کے بعد معائنے سے معلوم ہوا کہ بائیں بازو کے فلیپ کا پچھلا کنارہ اوپر کی طرف جھکا ہوا تھا۔