پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں پہلے سے زیادہ سہولت متعارف کرواتے ہوئے کم عمر بچوں کے والدین کےلیے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن اب پہلے سے زیادہ خصوصیات کا حامل ہوگا اور اسے شہریوں کےلیے زیادہ باسہولت بنایا گیا ہے، اب والدین 3 سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم یا شناختی کارڈ بنوانے کےلیے موبائل گیلری سے تصویر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ اپنی دی ہوئی تصویر شناختی دستاویز پر پرنٹ کرانے، خاندان کے رہ جانے والے افراد کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرانے کےلیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
فنگرپرنٹ یا چہرے کی تصدیق کے بغیر درخواست دینے کی سہولیات اور اردو میں زیادہ وضاحت کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کا آپشن بھی نئے ورثن میں موجود ہے۔
نادارا کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاک آئی ڈی کے نئے ورژن کو ابھی اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرکےک بھرپور سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔