سستے سولر منصوبے کے حوالے سے عوام کےلیے اہم خبر

نیٹ میٹرنگ کنکشنز

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی مکمل فعال ہوگئی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرتشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی مکمل فعال ہوچکی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کوسستی بجلی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ میکینزم کے تحت منصوبے کی شفافیت یقینی بنائیں گے، متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سولر بجلی منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبہ قومی ترقی کا سنگ میل ہے۔

اویس لغاری نے منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامع حکمت عملی سے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، اجلاس میں وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

https://urdu.arynews.tv/azma-bukhari-kp-govt-solar-scheme-corruption-commission/