علی ظفر کی ’سیارہ‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

علی ظفر سیارہ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ فلم ’سیارہ‘ کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر گلوکار علی ظفر کی سیارہ گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

سیارہ فلم میں اداکار اہان پانڈے اور انیٹ پڈا نے ڈیبیو کیا اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور گانے کو خوب سراہا گیا۔

علی ظفر نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ بہت کم نئے گانے مجھے متاثر کرتے ہیں، لیکن جب میں نے اس گانے کا ایک اے آئی ورژن اپنے پسندیدہ گلوکار کشور کمار کی آواز میں سنا تو یہ دل میں اتر گیا، بس پھر مجھے بھی یہ گانا گانے کی خواہش ہوئی۔

کچھ مداحوں نے علی ظفر کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا، ’انہوں نے گانے کو بالکل اپنے انداز میں گایا ہے جبکہ کچھ نے تنقید بھی کی۔‘