نجی اسکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد

نجی اسکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد

لاہور: نجی اسکول کے استاد کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرکے ٹیچر ثمر عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس سی کے علاقے میں نجی اسکول کے ٹیچر نے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بننے والا فہد چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے۔

طالب علم فہد کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح دیکھےجاسکتے ہیں تاہم طالبعلم کے والد کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی گئی۔

والد کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے بچے کے نازک حصوں پر نشانات پڑ گئے اور اسے بخار ہوگیا جب کہ پرنسپل سے شکایت کی تو انہوں نے ایک نہ سنی۔

جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ٹیچر ثمر عباس کو گرفتار کر لیا، ایس پی کینٹ قاضی علی نے کہا بچےکےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجارہاہے