پی پی رہنما خورشید شاہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید کو شاہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سکھر سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر خورشیدشاہ کو سکھر کے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کے طبی ٹیسٹ کروائے گئے۔

ڈاکٹرز نے انہیں کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر فوری عمل کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے سے کراچی منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی خورشید شاہ کی عیادت کیلئے اسپتال آئے تھے۔

منگل کو جب انہیں کراچی منتقل کیے جانے لگا تو سیکڑوں کی تعداد میں لوگ ان سے ملنے اور مزاج پرُسی کے لیے موجود تھے۔