امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے دورے پر ہیں، انھوں نے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران پاکستان مزید قریب آگئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو اسلامی دنیا کےلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان، ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں۔

اپنی ایران آمد کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے یہاں آئے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/iran-arms-factories-23-aug-2025/