سری لنکا کے سابق صدر کی غبن کیس میں ضمانت منظور

سری لنکا کے سابق صدر وکرما سنگھے کی غبن کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔

سری لنکا کی ایک عدالت نے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کی ضمانت منظور کر لی ہے جنھیں گزشتہ ہفتے ان الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کہ انھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے ریاستی فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

76 سالہ وکرماسنگھے نے منگل کے روز ایک سرکاری اسپتال سے زوم کے ذریعے عدالت کی سماعت میں شمولیت اختیار کی جہاں انہیں خرابی صحت کے باعث داخل کرایا گیا تھا۔

کولمبو فورٹ مجسٹریٹ نیلوپولی لنکا پورہ نے سخت حفاظتی انتظامات میں طویل سماعت کے بعد وکرم سنگھے کی 5 ملین روپے ($16,600) کے بانڈ پر رہائی کا حکم دیا۔

سماعت سے قبل سینٹرل کولمبو میں عدالت کے باہر سینکڑوں حامی، مظاہرین اور مخالف سیاست دان جمع تھے۔

مقامی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ 76 سالہ وکرما سنگھے، جنہوں نے 2019-2024 کے تباہ کن معاشی بحران کے دوران ملک کی قیادت کی، ان سے اپنی اہلیہ کی گریجویشن میں شرکت کے لیے لندن کے دورے پر تفتیش کی گئی۔

سری لنکا کے انسداد بدعنوانی یونٹس نے ستمبر میں بدعنوانی سے لڑنے کے وعدے پر صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کریک ڈاؤن کی قیادت کی ہے۔