بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن ایشون نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پیغام میں روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ اب وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے لیکن دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 فرنچائز لیگز میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
ایشون کا کہنا تھا کہ ”آج میرے لیے خاص دن ہے اور ایک نئی شروعات بھی۔ کہتے ہیں ہر اختتام ایک نئی شروعات لاتا ہے۔ میرا آئی پی ایل کیریئر اختتام پذیر ہورہا ہے، مگر اب میں دنیا کی دیگر لیگز میں کرکٹ کا نیا سفر شروع کرنے جارہا ہوں۔“
Special day and hence a special beginning.
They say every ending will have a new start, my time as an IPL cricketer comes to a close today, but my time as an explorer of the game around various leagues begins today.
Would like to thank all the franchisees for all the…
— Ashwin (@ashwinravi99) August 27, 2025
ایشون کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام فرنچائزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں یادگار لمحات اور تعلقات دیے۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل اور بی سی سی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ روی چندرن ایشون نے 18 دسمبر 2024 کو گابا ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں خدمات جاری رکھیں گے۔
روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اُٹھادیا
آئی پی ایل کی اگر بات کی جائے تو ایشون نے پانچ ٹیموں کی نمائندگی کی، جس میں: چنئی سپر کنگز، پنجاب کنگز، دہلی کیپیٹلز، راجستھان رائلز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس شامل ہیں، انہوں نے پنجاب کنگز کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیئے۔