امریکی میگزین ’دی نیشنل انٹرسٹ‘کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف

امریکی میگزین ’دی نیشنل انٹرسٹ‘کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف

نیویارک : امریکی میگزین ’دی نیشنل انٹرسٹ‘کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کیا اور کہا امریکی صدر نے اہم اقتصادی معاہدوں کا اعلان کرکے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنی نئی دوستی کو دوگنا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین ’دی نیشنل انٹرسٹ‘ نے پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسیوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت کو حالیہ محاذ پر پاکستان سے بھاری دھچکا لگا ہے۔

میگزین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اسٹریٹجک ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات میں ثالثی کے کردار کو سراہا۔

بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت بھی مہنگی پڑی، پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

امریکی مگزین نے لکھا امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا پاکستان نے خیرمقدم کیا اور امریکی صدر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا لیکن بھارت جنگ بندی اور قیام امن کیلئے امریکی صدر کے کردار سے انکاری رہا تاہم جنگ بندی کے بعد امریکی صدر کی دعوت کے باوجود نریندر مودی نے واشنگٹن کا دورہ نہیں کیا، بھارتی وزیراعظم کے اس طرز عمل پر ڈونلڈ ٹرمپ کو غصہ تھا۔۔

مودی کے انکار کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی اوراس خوشگوار تعلقات کے ایک ماہ بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اہم اقتصادی معاہدوں کا اعلان کرکے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنی نئی دوستی کو دوگنا کردیا اور اس کے ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر ٹیرف بڑھا دیے گئے۔

میگزین نے مزید لکھا کہ امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جو واشنگٹن کی جانب سے بھارت سے دوری کے واضح اشارے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور موثر سفارتی اقدامات نے نہ صرف ملک کی ساکھ مضبوط کی بلکہ بھارت کے خلاف اہم بین الاقوامی سیاسی دباؤ بھی پیدا کیا۔