بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملے کے نتیجے میں اہلکار رافید شہید ہوگیا جبکہ جاوید خان گھر پر موجود نہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کے گھروں پر حملہ کیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار رافید شہید ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی اہلکار جاوید خان گھر پر موجود نہ تھے تاہم دہشت گرد جاوید کے دو بیٹوں فہد اور جنید کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر حملے کیے، ایف سی چیک پوسٹ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم جوانوں کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔
اسی طرح داڑے پل پولیس چوکی پر بھی دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔