7 ستمبر تک چھٹیاں : طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

ملتان : طلبا کے لئے تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے اہم خبر آگئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے  تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا "ڈیینز کمیٹی کی سفارشات اور 18 اگست 2025 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کو 7 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔”

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام ہاسٹلز اسی تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔

پنجاب میں اسکولوں کی مرحلہ وار بحالی

اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے مرحلہ وار دوبارہ کھلنے کا اعلان کیا تھا، گریڈ 9، 10، انٹرمیڈیٹ، O-Level اور A-Level کے طلبہ 18 اگست سے کلاسز میں حاضر ہوئے جبکہ گریڈ 1 سے 8 کے طلبہ 1 ستمبر سے دوبارہ کلاسز میں شامل ہوں گے۔

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار

یک شیفٹ اسکول پیر تا جمعرات صبح 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو 11:30 بجے بند ہوں گے۔ صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک اور جمعہ کو 11:30 بجے تک جاری رہے گی۔

شام کی شفٹ پیر تا جمعرات 2:00 بجے سے 6:00 بجے تک اور جمعہ کو 2:30 بجے سے 5:30 بجے تک ہوگی۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات