افغانستان نے پاکستان اور یو اے ای کے خلاف ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسٹار بولنگ آل راؤنڈر راشد خان اس سیریز میں افغانستان کے اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
افغانستان کے سہ فریقی اسکواڈ میں ایشیا کپ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں سے صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، نوین الحق کی جگہ عبداللہ احمد زئی کو شامل کیا گیا ہے۔
احمد زئی فاسٹ بولرز میں فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور کریم جنت کے ساتھ شامل ہوں گے۔
کپتان راشد خان افغانستان کے اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے جس میں تجربہ کار محمد نبی، مجیب الرحمان، نور احمد اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے لیے یو اے ای کا اسکواڈ کا اعلان
ٹاپ آرڈر بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران درویش رسولی، محمد اسحاق اور صدیق اللہ اتل کے ساتھ بیٹرز ہوں گے۔
افغانستان یکم ستمبر کو میزبان یو اے ای سے مقابلہ کرنے سے قبل جمعہ کو پاکستان کے خلاف اپنی ٹی 20 سہ فریقی سیریز کی مہم کا آغاز کرے گا۔
افغانستان اسکواڈ: راشد خان (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد اسحاق، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر، عبداللہ احمد، فاروق احمد شامل ہیں۔